سال 2021کی پہلی سرکاری تعطیل کب ہو گی؟ وزارت داخلہ نے تفصیلات جاری کر دیں

لاہور(پی این آئی) سال 2021 کی تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، اگلے سال پہلی عام تعطیل 5 فروری یوم کشمیر کو ہوگی، عید الفطر 14 مئی جبکہ عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سال 2021 کے دوران دی جانے والی عام تعطیلات کی تفصیلات

جاری کر دی گئی ہیں۔ جاری تفصیلات کے مطابق یوم کشمیر کے موقع پر 5فروری2021کو پبلک تعطیل ہو گی۔اسی طرح یوم پاکستان کے سلسلے میں 23مارچ 2021 ،یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی2021کو، عید الفطر یکم شوال1442ھ کے موقع پر15,14اور16 مئی 2021کو، عید الاضحی 10ذولہجہ1442ھ کے موقع پر22,21اور23جولائی ،یوم آزادی کے سلسلے میں 14اگست ،عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 19,18اگست، عید میلاالنبیﷺ 12 ربیع الاول کے موقع پر 19اکتوبر کو ،قائداعظم ڈی اور کرسمس کے موقع پر25دسمبر کو عام تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ کرسمس سے ایک دن بعد26دسمبر کو صرف مسیحی کمیونٹی کیلئے تعطیل ہوں گی۔ جبکہ یکم جنوری2021، 14اپریل یکم رمضان اور یکم جولائی2021 کو بینکوں کی تعطیل ہو گی ۔ یکم جنوری کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا گیا متحدہ عرب امارات میں سال نو کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی حکومت نے یکم جنوری 2021 کو سال نو کی پہلی سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں یکم جنوری 2021 بروز منگل کو پہلی سرکاری چھٹی ہوگی۔حکومت کی جانب سے تمام کمپنیوں کو سرکاری تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں نجی سیکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ یکم جنوری کو تمام دفاتر بند ہوں گے۔اماراتی حکومت نے تمام تمام نجی اداروں کو ہدایت کیکہ وہ یکم جنوری کو دفاتر بند رکھیں، ملازمین کو چھٹی دیں اور تنخواہ نہ کاٹیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں