شہزاد رائے نے پی آئی اے سے مشکل سوال پوچھ لیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہا ہے کہ ماضی میں طیارے کی درمیان والی سیٹوں کو سماجی فاصلے کے تحت خالی رکھا جاتا تھا پر آج ایسا نہیں،کیا سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی پالیسی ہے یا نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد

رائے نے بتایا کہ انہوں نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے پی آئی اے کی فلائٹ میں سفر کیا اور جہاز لوگوں سے بالکل کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں طیارے کی درمیان والی سیٹوں کو سماجی فاصلے کے تحت خالی رکھا جاتا تھا پر آج ایسا نہیں تھا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی پالیسی ہے یا نہیں۔۔۔ ۔پی آئی اے کے موٹے فضائی میزبانوں کی شامت آ گئی، طیارے میں ڈیوٹی کے لیے وزن کم کرنا لازمی قرار، ورنہ چھٹیکراچی(این این آئی)قومی ایئر لائن پی آئی اے میں غیر معمولی طور وزنی عملے کی شامت آگئی۔چیف ایچ آر آفیسر نے جنرل منیجر فلائٹ سروسز سے موٹے فضائی میزبانوں کی فہرست مانگ لی۔ ان تمام ملازمین کو فہرست کا حصہ بنایا جائے جو مطلوبہ معیار سے زائد وزن رکھتے ہیں۔پہلے بھی پی آئی اے کے طیاروں پر ڈیوٹیاں دینے والے اوور ویٹ ملازمین کی سرزنش کی جاچکی ہے۔2جنوری 2019 کو پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروس نے کیبن کریو کو وزن کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام کیبن کریوز ممبران کو30پونڈ تک وزن برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔موٹے فضائی میزبانوں کو فروری سے جولائی تک5،5پونڈ وزن کم کرنا تھا،30پونڈ سے زیادہ وزنی کیبن کریو ممبران کو طیاروں سے گرانڈ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔۔۔۔

خلیل الرحمان قمر کا نیا تنازعہ، لڑکے اور لڑکی میں دوستی نہیں ہوتی، یہ سفید جھوٹ ہے، خواتین ڈراما ساز خواتین کے کرداروں کو بدنام کر رہی ہیں

اسلام آباد (این این آئی)مصنف، شاعر و ڈراما ساز خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر وہ عمران خان کو پسند کرتے ہیں، لڑکے اور لڑکی میں دوستی نہیں ہوتی، یہ سفید جھوٹ ہے،خواتین ڈراما ساز خواتین کے کرداروں کو بدنام کر رہی ہیں، اب پاکستان میں ناجائز تعلقات پر ڈرامے نہیں بن رہے۔ایک انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر نے پاکستانی ڈراموں اور اپنے مستقبل سے متعلق باتیں کیں اور خواتین ڈراما سازوں کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ساس، بہو اور نند کی لڑائیوں کے جتنے بھی ڈرامے بن رہے ہیں، ان میں سے 99 فیصد سے زائد ڈرامے خواتین ڈراما ساز لکھ رہی ہیں۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ خواتین ڈراما ساز خواتین کے کرداروں کو بدنام کر رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ اب پاکستان میں ناجائز تعلقات پر ڈرامے نہیں بن رہے، ایک وقت تھا جب اس موضوع کا ٹرینڈ سامنے آیا تو اس پر ڈرامے بنے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سرعام کہ رہے ہیں کہ لڑکے اور لڑکی میں کوئی دوستی نہیں ہوتی، بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کا ناٹک سفید دنیا کا سفید جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکوں کی دوستی کی وجہ سے ہی آج عشق سستا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں بوائے فرینڈز اور گرل فرینڈز کے رشتے میں رہتی ہیں وہ 35 سے 40 سال کی عمر میں دیواروں سے ٹکریں

مارتی ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ جو لڑکی کرکٹر بابر اعظم پر الزامات لگا رہی ہے، وہ اس کے ساتھ 10 سال تک تعلقات میں رہی اور اب وہ الزامات لگا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں بابر اعظم پر الزامات لگانے والی لڑکی جھوٹی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک ٹی وی چینل سے ان کے مذاکرات چل رہے ہیں اور وہ ممکنہ طور پر سیاسی اینکر کے طور پر اسکرین پر دکھائی دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہیں سیاست میں آنے یا نہ آنے کا ابھی کوئی علم نہیں، تاہم ذاتی طور پر وہ عمران خان کو پسند کرتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں