کروڑوں روپے جاری، وزیراعظم مزدوروں کیلئے بننے والے 2250 فلیٹس کی تکمیل کا خود افتتاح کریں گے

پشاور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا نوٹس لیتے ہوئے 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایات کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا نوٹس لے لیا اور شوکت یوسفزئی کے توجہ دلانے پر 20 کروڑ

روپے جاری کرنے کی ہدایات کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ شوکت یوسفزئی معاون خصوصی زلفی بخاری کیساتھ معاملے کوحل کریں، حکومت اورپارٹی مزدوروں کیحقوق پر کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔وزیراعظم عمران خان مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا خود افتتاح کریں گے۔وزیراعظم کی شوکت یوسفزئی کومزدوروں کے معاملے پر توجہ دلانے پر شاباش دی ۔۔۔۔۔

سندھ روشن پروگرام سے لوٹے گئے کروڑوں روپے کی واپسی، ملزم نے پلی بارگین کر کے کتنی مالیت کا چیک دے دیا؟

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں پلی بارگین کرنے کے نیب فیصلے کی منظوری دیدی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر میں سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں گرفتار ملزم ایاز صدیقی پیش ہوئے ،نیب تفتیشی افسر عمیر احمد نے ملزم کو جج محمد بشیر کی عدالت میںپیش کیا ۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہاکہ ملزم ایاز صدیقی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پلی بارگین کر لی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب نے ملزم کی پلی بارگین کرنے کی منظوری دی ہے۔ نیب تفتیشی افسر نے کہاکہ

ایاز صدیقی نے پلی بارگین کے 66لاکھ روپے کا پے آرڈر بھی جمع کروا دیا ہے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ احتساب عدالت پلی بارگین کرنے کی فیصلے کی توثیق کرے۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ اتنے پیسے کھا کر موٹے ہو گئے ہو ۔ ملزم ایاز صدیقی نے کہاکہ توبہ کر لی ہے آئندہ ایسا کام نہیں کروں گا۔جج محمد بشیر نے پلی بارگین کرنے کے نیب فیصلے کی منظوری دیدی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں