پیٹرولیم بحران، حکومت عمران خان کے کونسے قریبی ساتھی کو بچانے کی کوشش کررہی ہے؟ سینئر صحافی نے پول کھول دی

لاہور (پی این آئی) سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرولیم بحران میں حکومت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کو بچانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، اور سارے بحران کا ذمہ دار سیکرٹری اور بیوروکریسی پر ڈالنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل

سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ہم نے عمران خان سے بہت سی امیدیں لگائی تھیں لیکن ان کے دور میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ان کے دور میں ہونے والی کرپشن جائز اور نواز شریف کے دور میں ہونے والی کرپشن ناجائز؟ یہ ایسے ریاست مدینہ بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوگر سکینڈل کی رپورٹ آئی رزلٹ زیرو، گندم بحرا ن آیا نتیجہ صفر۔۔ اب اس رپورٹ پر بھی ذمہ داران کو بچا لیا جائے گا۔ ایک مشیرکے حکم پر سب کچھ ہوا لیکن اسے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پٹرولیم بحران سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں کے درمیان رابطوں کا فقدان بھی پٹرول بحران کی وجوہات میں شامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردہ پٹرول بحران کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایف آئی اے نے بحران کا ذمہ دار پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں کو ٹھہرایا ہے۔ رپورٹ میں پٹرول بحران کے دوران کمپنیوں کے پاس وافر ذخیرہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پٹرولیم بحران کا باعث بنیں۔پٹرول پمپس کو جان بوجھ کر پٹرولیم کی سپلائی روکی گئی۔کمپنیوں کے پاس ذخیرہ ہونے کے باوجود مصنوعی بحران پیدا کیا گیا۔بحران کے دوران حکومتی اداروں نے کمپنی کے ذخیرے کی جانج پڑتال نہیں کی۔تحقیقاتی رپورٹ میں بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ایف آئی اے کے وزارت پڑولیم سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ رواں سال جون جولائی میں ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ جس کے بعد وفاقی حکومت نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیشن بنایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں