نور بخاری نے کرسمس کیوں منائی؟میں عیسائی نہیں ہوں لیکن ۔۔۔۔

کراچی(این این آئی) سابقہ اداکارہ نور بخاری کو کرسمس منانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے جس پر انہیں وضاحت دینی پڑگئی۔کچھ روز قبل نور بخاری نے انسٹا گرام اسٹوری پر عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے ویڈیوز جاری کیں جس میں وہ کرسمس ٹری سجارہی ہیں اور اس پر ’’ میری

کرسمس‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔اداکارہ کا یہ اقدام سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہ آیا اور اْن پر شدید تنقید کی جس کے بعد نور کو اپنے اس اقدام کی وضاحت دینی پڑگئی۔نور نے اپنی ایک اور پوسٹ میں وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں عیسائی نہیں ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے تمام مذاہب کا احترام کریں کیوں کہ وہ بھی اہل کتاب میں سے ہیں لہذا یہ ہماری طرف سے ایک مثبت اشارہ ہے۔نور بخاری نے یہ بھی لکھا کہ ’میری بیٹیوں کو کرسمس ٹری بہت پسند ہے اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ اس آویزاں کرنے میں کوئی نقصان ہے کیونکہ ہم سب ہی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔۔۔۔۔

ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں 4 پاکستانیوں کے نام بھی آ گئے، کون کون شامل؟

کراچی(این این آئی)سال 2020 میں برطانوی اخبارایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کی جانے والی ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں 4 پاکستانی سیلیبرٹیزکو بھی شامل کیا گیا ہے۔براعظم ایشیا میں مقبول ہونے والی ان 50 شوبز شخصیات میں گزشتہ ایک سال کے دوران کسی نہ کسی حوالے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے ، امید دلانے اور انسانی دوستی کے حوالے سے متاثر کرنے والے افراد شامل ہیں۔ایسٹرن آئی کی جانب سے پاکستان سے اس بار اداکارہ ثروت گیلانی، اداکار بلال عباس خان، اداکاروگلوکار علی ظفر اور ڈائریکٹرشرمین عبید چنائے اس فہرست میں شامل ہیں۔بھارتی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ پرنشر کی جانے والی ویب سیریز چڑیلز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکار ثروت گیلانی اس فہرست میں 21ویں نمبر پرہیں۔چڑیلز سے پاکستان میں ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مواد کیلئے نئی جہت دی گئی، اس کے علاوہ ثروت کو بطور فیمنسٹ آئیکون پہچان بنانے پر مقبول افراد میں شامل کیا گیا۔فہرست میں 28ویں نمبر پر اپنی جگہ بنانے والے اداکار بلال عباس نے شوبزمیں بہت تیزی سے اونچائی کا سفرطے کیا، ان کا ڈرامہ پیار کے صدقے بیحد مقبول رہا جبکہ رواں سال کے اختتام پر وہ مدیحہ امام کے ساتھ زی 5 پر نشر کی جانے والی ویب سیریز ایک جھوٹی لو اسٹوری میں دکھائی دیئے۔بلال کو پاکستان فلم وٹی وی انڈسٹری کے مستقبل کا روشن

ستارہ قرار دیا جارہا ہے۔معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کو 39ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے۔ایسٹرن آئی نے علی کو انسان دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پاکستان سپرلیگ کوآفیشل ترانے سے بہتر ترانہ دیا اور ینگ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سامنے آنے کا موقع دیا۔اس کے علاوہ کروناکی وبا کے دوران مشکلات کا شکار افراد کے لیے انسان دوست خدمات سرانجام دینے پر بھی علی کو سراہا گیا۔فہرست میں 49ویں نمبر پرموجود آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے اس فہرست میں جگہ بنانے والی واحد فلم ڈائریکٹرہیں۔ وہ سماجی آگہی کیلئے اپنے پلیٹ فارم کا بھرپوراستعمال کرتے ہوئے شعور اجاگر کرنے کے علاوہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے لیکر آئیں۔انٹرنیشنل سطح پراپنی پہچان بنانے والی شرمین عبید چنائے مسل سپر ہیرو کمالہ خان پر بنائی جانے والی مارول اسٹوڈیو کی ٹی سیزیز مس مارول کے 4 ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں