جلسہ کے انعقاد میں کئی مشکلات کا سامنا رہا، یہ خفیہ طاقتوں کے ذریعے منعقد کیا گیاجلسہ نہیں تھا بلکہ خالصتاًعوام کا جلسہ تھا، مریم نواز کا جلسے کی حاضری پر مؤقف

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کا جلسہ خفیہ طاقتوں کے ذریعے منعقد کیا گیا جلسہ نہیں بلکہ خالصتاً عوام کا جلسہ تھا ، جلسے سے ووٹ چور گھبرائے گئے ہیں اور انہیں اب گھبرانا ہی چاہیے ، جلسے کے دوران پتہ چل گیا تھا میڈیا کو ہدایات کہاں سے آرہی ہیں

لیکن ہمیں اب اس سے فریق نہیں پڑتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ماڈل ٹائون میںمرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائو میں پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیتی،سنٹرل ورکنگ کمیٹیوںاوراراکین قومی اسمبلی وسینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے جلسے کی تیاری میں حصہ لینے والے پارٹی کے تمام رہنمائوں اور کارکنوں کو جلسے کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کے تاریخی جلسے کے انعقاد پر اللہ تعالی کا شکر اور عوام سے اظہار تشکر کرتی ہوں، مجھے جلسے کے دوران پتہ چل گیا تھا کہ میڈیا کو ہدایات کہاں سے آرہی ہیں لیکن ہمیں اب اس سے فرق نہیں پڑتا ،جلسہ دیکھنے والے جانتے ہیں کہ جتنا بڑا جلسہ میدان میں تھا اس سے زیادہ بڑا جلسہ باہر تھا،جلسہ کے انعقاد میں کئی مشکلات کا سامنا رہا،یہ خفیہ طاقتوں کے ذریعے منعقد کیا گیاجلسہ نہیں تھا بلکہ خالصتاًعوام کا جلسہ تھا،مینار پاکستان کے جلسے سے ووٹ چور گھبرا گئے ہیں، انہیں اب گھبرانا ہی چاہیے ،خواتین کا خاص طورپر شکریہ ادا کرتی ہوں، میڈیا کی خبر ہے کہ خواتین بڑی تعداد میں جلسے میں شریک ہوئیں۔۔۔۔

مینار پاکستان جلسے کی ناکامی ، مریم نواز نے لیگی رہنمائوں کو ذمہ دار قرار دیدیا ، لوگوں کی تلاش شروع

کر دی ، بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) مریم نواز نے مینار پاکستان جلسے کی ناکامی کا ذمہ دار ن لیگی رہنماؤں کو قرار دے دیا، کام نہ کرنے والوں کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر گریٹر اقبال میں ہونے والے جلسے کی ناکامی پر مریم نواز پارٹی پارٹی رہنماؤں سے ناراض ہوگئیں۔نجی ٹی وی اے آر وائے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہمریم نواز کی جلسے کو کامیاب بنانے کےلیے گلی گلی جاکر چلائی جانے والی بھرپور مہم بھی کام نہ آئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ان افراد کی تلاش شروع کردی ہے جنہوں نے جلسے کو کامیاب بنانے کےلیے کام نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کو لگتا ہے پارٹی کے چند لوگوں نے جلسہ کامیاب بنانے کی کوشش نہیں کی، مریم نواز کو لگتا ہے پارٹی کے کچھ لوگ انہیں کامیاب ہوتا دیکھنا نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ لاہور نے فیصلہ دیدیا ہے تم کو جانا ہوگا ، جب عوام کے ووٹ سے حکومتیں آئیں گی ،وزرائے اعظم آئیں گے تو ان کو آپ کا خیال ہوگا،جب جعلی اور ووٹ چور حکومت آئے گی تواس کو صرف اپنی نوکری کی فکر ہو گی اس کو آپ کی فکر نہیں ہو گی ، عمران خان کو فکر ہے کہ کسی نہ کسی طرح

میری نوکری بچ جائے ،جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے پاکستان کی ترقی قرنطینہ میں ہے ،تین سال تک این آر او نہ دینے کا اعلان کرنے والے آج خود این آر او مانگ رہا ہے لیکن پی ڈی ایم او رنواز شریف تابعدار کو این آر او نہیں دیں گے ،آج صرف آٹا سکینڈل، چینی سکینڈل، ایل این جی سکینڈل او رسکینڈل ہی سکینڈل ہیں او ریہی اس حکومت کی کارکردگی ہے ،سکینڈلز کے ڈھیر لگ گئے ہیں،ا نشا اللہ عوام تم سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ، میچ فکس کر کے نواز شریف کو نکال دیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں