کورونا کی موجودہ لہر جون جولائی کے مقابلے میں تین سے چار گنا بڑی ہو سکتی ہے

کراچی(پی این آئی ) وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر جون جولائی کے مقابلے میں تین سے چار گنا بڑی ہو سکتی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں یومیہ سولہ سےاٹھارہ ہزار تک ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کراچی میں 237 وینٹی لیٹر، 828 ایچ ڈی یو بیڈ اور آئیسولیشن وارڈز میں 1536 کی سہولت موجود ہے۔

کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز، لاہورکے کون سے 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا؟

لاہور( این این آئی) کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرلاہورکے مزید 13علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق کچا مشن داس،گلی میاں وچو والی رنگ محل،گلی نمبر 7 اندرون شیراں والا گیٹ، فضل سویٹس والی گلی موچی گیٹ،گلی کوشا عالم یاربھاٹی گیٹ،مکان نمبر 100اسلامیہ پارک، گلی نمبر61، المدد پاک کالونی راوی روڈ،گلی طفیل قلعہ لکشمن ،گلی نمبر 3راوی روڈ،گلی نمبر13قصور پورہ،بادامی باغ میں مین گلی کھوکھر روڈ،گلی نمبر 6داتا نگر،گلی نمبر 7-Aصدیقیہ کا لونی اورگلی نمبر 3محلہ کچی آبادی اقبال پارک کے علاقوں کو بند کر دیا گیا۔ لاک ڈائون والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ، سرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیںگے۔ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی، گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں