سر منڈاتے ہی اولے پڑے، نئے وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کب سماعت کرے گا؟

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا ،توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے دائر کی تھی ،عدالت نے گرلز گائیڈ کے زیر استعمال زمین واپس لینے سے روکا

تھا،شیخ رشید پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر ہسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے،سپریم کورٹ نے 2018 میں گرلز گائیڈ اراضی کی توڑی گئی دیوار دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔

مریم نواز کو کھانا کھلانا ” بٹ کڑاہی “کو مہنگا پڑ گیا ، لینے کے دینے پڑ گئے ‎

اسلام آباد(پی این آئی )مریم نواز کو’’ بٹ کڑاہی ‘‘کھلانا ہوٹل کے گلے پڑ گیا ، ایس او پیز کی خلاف ورزی ،مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 13دسمبر کے حوالے سے مریم نواز نے عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، جس کے بعد وہ لکشمی چوک بٹ کڑاہی پر پہنچیں جہاں انہوں نے کھانا کھا یا اور کھانے کی تعریف بھی کی ۔ ریسٹورنٹ کے مالک کا مریم نواز کو کھانا کھلانا مہنگا پڑ گیا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سمیت200 ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نوازکے خلاف گزشتہ روز ریلی نکالنے پر تھانہ لوہاری گیٹ، گوالمنڈی، مزنگ اوراچھرہ میں مقدمات درج ہیں۔مقدمے میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی، اشتعال انگیزتقاریراور دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرہوٹل مالکان کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا جنہوں نے مریم نوازاوردیگرلیگی رہنماؤں کو کھانا فراہم کیا تھا۔پولیس نے کورونا ایس  او پیز کی خلاف ورزی ، روڈ بلاک، اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات کے تحت  مقدمہ درج کیا۔لاہوری گیٹ تھانے مین مقدمہ پٹواری ملک مبشر کی درخواست پر درج کیا گیا۔  مقدمے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے عبدالرحمان کو بھی نامزدکیا گیا ہے۔لیگی

رہنما  کامران کاشف گجر محمد طارق اور محمد جاوید کو نامزد کیا گیا ہے۔ مزنگ تھانے میں مقدمہ مریم نواز  لیگی رہنما سمیت دو سو سے زائد کارکنوں کے خلاف درج ہے۔  پولیس نے مقدمہ پٹواری شاہ نواز کی درخواست پر در ج کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close