اپوزیشن کی کس بات کو آئین اور قوم سے غداری قرار دےد یا گیا؟

لاہور(آئی ا ین پی )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کو گرانے کی باتیں آئین اور قوم سے غداری ہے، رانا ثنا اللہ نے ہمیشہ کی طرح سیاسی تنقید کی آڑ میں اپنے کیسز کا رونا رویا ہے،دلائل ہوتے تو اسحاق ڈار انٹرنیشنل فورم پر یوں تضحیک کا شکار نہ ہوتے۔ فیاض الحسن چوہان نے میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین اب حکومت کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں تاہم عوامی مینڈیٹ سے بنی حکومت کے سامنے ان گیدڑ بھبکیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کو گرانے کی باتیں آئین اور قوم سے غداری ہے اور مسلم لیگ ن کے رہنمام رانا ثنا اللہ نے ہمیشہ کی طرح سیاسی تنقید کی آڑ میں اپنے کیسز کا رونا رویا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم)کے پاس دلائل ہوتے تو انہیں دھمکیوں کی ضرورت نہ پڑتی اور دلائل ہوتے تو اسحاق ڈار انٹرنیشنل فورم پر یوں تضحیک کا شکار نہ ہوتے۔ وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ اسحاق ڈار کے انٹرویو نے بین الاقوامی سطح پر ن لیگ کے کمزور کیس کو بے نقاب کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں