کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ اس کا شکر گزار ہوں جس نے اسحاق ڈار کا انٹریو ہارڈ ٹاک میں کرایا، اینکر اسٹیفن سکر سے درخواست ہے دیگر لوگوں کو بھی بلائیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی نے ٹوئٹ کیا کہ اس بیوقوف کو تاج
پہناں گا جس نے اسٹیفن سکر کے سامنے بیٹھنے پر اسحاق ڈار کو راضی کیا۔ مریم، حسین، حسن نواز اور علی عمران کو بھی بی بی سی کے ہارڈ ٹاک انٹرویو میں بلانا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ شاہد خاقان عباسی اور بلاول بھٹو کو بھی پروگرام میں ضرور بلائیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ حیران ہوں بی بی سی جیسے ادارے نے مفرور شخص کو شو میں کیسے بیٹھنے دیا، اسحاق ڈار کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا چاہے وہ اسکرین پر کچھ بھی کرلیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں