پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

لاہور(آئی ا ین پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا لاہور جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اجتماعات کرونا کے پھیلا کا سبب بن رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جلسے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایڈوکیٹ ندیم سرور نے درخواست دائر کی۔

درخواست میں وفاقی، این سی او سی، پی ڈی ایم، ن لیگ اور پی پی پی کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے، اس کے باوجود جلسے ہورہے ہیں۔ درخواست گزار نے مقف اختیار کیا ہے کہ حکومتی پابندی کے باوجود پی ڈی ایم اجتماعات کر رہی ہے، پی ڈی ایم اجتماعات کرونا کے پھیلا کا سبب بن رہے ہیں، پی ڈی ایم قیادت جلسے کرکے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ کرونا کی دوسری لہر سے تعلیمی ادارے بند ودیگر اجتماعات پر پابندی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روکے۔ درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ عدالت کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دے۔ خیال رہے کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے باوجود اپوزیشن اتحاد نے جلسے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں