لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دے دی۔ منگل کومسلم لیگ (ن) کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو دونوں رہنماں کی رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف ملک کی بڑی سیاسی
جماعت کے رہنما ہیں اور حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں جن سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر ملک بھر کے مختلف شعبہ زندگی کے لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں لہذا دونوں کی رہائی کی مدت میں فوری توسیع کی جائے۔واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پنجاب حکومت نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر5 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا تھا جس کی مدت کل ختم ہورہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں