پاکستانیوں کو گولڈن ویزہ دینے کی تیاریاں ، عرب امارات سے زبردست خوشخبری ، ویزہ پر پابندی ختم ، شاندار اعلان کر دیا گیا

ابوظہبی ( پی این آئی ) متحدہ عرب امارات نے پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے گولڈن ویزے کا اعلان کردیا ہے، گولڈن ویزہ 10سال کا رہائشی ویزہ ہوگا، عرب امارات میں مقیم کمپیوٹرزسائنس، الیکٹرانکس انجینئرزکو بھی گولڈن ویزہ مل سکے گا۔ تفصیلات کے مطابقمتحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج متحدہ عرب امارات نے

پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے۔گولڈن ویزہ 10سال کا رہائشی ویزہ ہوگا، عرب امارات میں مقیم کمپیوٹرزسائنس، الیکٹرانکس انجینئرزکو بھی گولڈن ویزہ مل سکے گا۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم فزیشن، کمپیوٹرزسائنس، بائیوٹیکنالوجی ، اورالیکٹرانکس شعبوں کے انجینئرزکو بھی گولڈن ویزہ مل سکے گا۔گولڈن ویزہ عرب امارات کی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ فارغ التحصیل طلبائ￿ کو بھی دیا جائے گا، ان طلباء کا جی پی اے کم ازکم 3.8 یا اس سے اوپر ہونا ضروری ہے۔اسی طرح دوسری کیٹگری میں وائرالوجی،ماہرین وبائی امراض اور ہائی اسکولز کے نمایا ں گریجوایٹس اور ان کی فیملیز کو بھی ویزہ دیا جائے گا۔ہم ٹیلنٹ کو ضائع نہیں کرنا چاہتے بلکہ یہ ابھی شروعات ہے، ہم مختلف شعبوں میں ٹیلنٹ رکھنے والوں کے مزید مواقع پیدا کریں گے۔ یو اے ای حکام نے ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیزذوالفقار بخاری نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں لیبر ویزہ پر کوئی پابندی نہیں ہے ،یو اے ای نے ایسی تمام خبروں کو مسترد کیا ہے ۔ متحدہ حکام کی جانب سے انتہائی تربیت یافتہ پاکستانی لیبر کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے،یو اے ای نے انتہائی پروفیشنل پاکستانی لیبر کیلئے گولڈن ویزا کی سہولت بھی دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں