پشاور(پی این آئی)صوبائی وزیر صحت تیموراسلم جھگڑانے کہاہے کہ کے پی میں 5 دن میں کیسز میں 100 فیصد اضافہ ہوا، اپوزیشن کے بیانات میں کھلا تضاد ہے، اپوزیشن کہہ رہی ہے جلسوں سے کچھ نہیں ہوتا،کورونا سے جلسے رکوانے کاالزام غلط ہے۔وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور اسلم جھگڑا نے کہاہے کہ
کے پی میں 5 دن میں کیسز میں 100 فیصد اضافہ ہوا، کورونا مریضوں کیلئے سہولیات میں اضافہ کررہے ہیں ،ہمیں صحت کو بھی بچانا ہے اور لوگوں کوغربت سے بھی بچانا ہے،ہمیں عوام کی مدد کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے ہیلتھ کیئرورکرز کابھی خیال رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پشاور ویلی میں تقریباً ایک کروڑ افراد رہتے ہیں،عوام کوکورونا کے حوالے سے گمراہ کیاجارہا ہے،عوام کو غلط پیغام جائے گا تووہ احتیاط نہیں کریں گے،تیمور اسلم جھگڑا نے کہاکہ اپوزیشن کے بیانات میں کھلا تضاد ہے، اپوزیشن کہہ رہی ہے جلسوں سے کچھ نہیں ہوتا،کورونا سے جلسے رکوانے کاالزام غلط ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں