لاہور (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر ان کی فیملی اور پارٹی نے دینی تھی یہ حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ صرف تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں ۔ ہمیں بھی ان کی
وفات پر افسوس ہے ۔ شبلی فراز نے کہا کہ عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے ۔ اگر ان کی عقل پر پردے نہیں پڑے تو انہیں مزید جلسے نہیں کرنے چاہئیں ۔ پشاور جلسہ ان کے لئے سبق ہے ۔ عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں ۔ کورونا وباء میں جلسے کرنا ٹھیک نہیں ۔ اپوزیشن اپنے مفاد کے لئے جلسے کر رہی ہے ۔ کورونا کسی پارٹی کا نہیں یہ وباء ہے ۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن پہلے ڈی آئی خان کا قلعہ فتح کر لیں پھر وفاقی قلعہ فتح کرنے کا سوچیں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سب کچھ این آر او کے لئے کر رہی ہے جو انہیں نہیں ملے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں