بیلٹ باکس پولنگ اسٹیشن سے باہر ملے ،گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر کا دوبارہ پولنگ کا حکم

غذر(این این آئی)گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر نے غذر تھری کے گنڈائی پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔ گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے جی بی ایل اے 21 میں بیلٹ باکس کے پولنگ اسٹیشن سے باہر ملنے کے معاملے پر گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر نے غذر تھری کے گنڈائی پولنگ اسٹیشن

میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا، جی بی ایل اے 21 کے گنڈائی پولنگ اسٹیشن میں 22 نومبر کو پولنگ ہوگی،جی بی ایل اے 21 میں مسلم لیگ ن کے غلام محمد کو چار ہزار 609 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار دیا گیا تھا،جی بی ایل اے 21 میں تین ہزار 686 ووٹوں کے ساتھ پی پی پی دوسری پوزیشن پر جبکہ تین ہزار 181 ووٹوں کے ساتھ آزاد امیدوار تیسری پوزیشن پر رہی تھی،جی بی ایل اے 21 میں پی ٹی آئی ایک ہزار 761 ووٹوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں