اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے خوف کے باعث بعض پی اے سی ارکان اٹھ کر چلے گئے۔ بدھ کو اجلاس کے دور ان خواجہ آصف نے کہاکہ میرے پانچ دوستوں کو اکھٹا کورونا ہوگیا ہے ،آپ لوگ بھی احتیاط کریں جس کے بعد خواجہ آصف اٹھ کر چلے گئے
اور شیری رحمان اور حنا ربانی کھر بھی قبل از وقت اجلاس سے اٹھ گئیں۔نور عالم خان نے بھی کمیٹی روم میں زیادہ لوگوں کی موجودگی پر اعتراض اٹھایا ،رانا تنویر حسین نے پی اے سی اجلاس جلد ختم کر دیا۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ آڈٹ حکام آئندہ صرف 5 آڈٹ پیراز لے کر آئیں، جب تک کورونا ہے، کم پیراز لے کر آئیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں