سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

لندن (پی این آئی) لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کے گردے میں اچانک شدید تکلیف شروع ہو گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال ل منتقل کردیا گیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کا ہسپتال میں خون کا ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔ نوازشریف کے گردے میں تکلیف کی شدت زیادہ ہونے کے

باعث انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔لندن کے نجی ہسپتال میں نواز شریف کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تصدیق کی کہ ان کے والد کو گردے کی شدید تکلیف کی وجہ سے اچانک ہسپتال جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں مریم نوازنے کہا کہ اجلاس میں وہ اپنے والد کی نمائندگی کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ برس نومبر سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں