کورونا کے پھیلا کو روکنے کیلئے حکومت پنجاب کا سخت اقدامات کا فیصلہ، شادی ہال کے لیے کڑی شرائط عائد

اہور(آئی این پی) کورونا وائرس سے بچا کے لیے حکومت پنجاب نے شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے شادی ہالز میں تقریبات کا وقت 2 گھنٹے اورپیکٹوں میں بند کھانا دینے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ شادی کی تقریب میں میزبان گھرانا ماسک پر

عمل کرانے کا پابند ہو گا۔ دوسری جانب مارکیٹوں اوربازاروں میں ماسک کی مانیٹرنگ بھی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی تین رکنی کمیٹی کی سفارشات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی اور ان تجاویز پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 107831ہے اور 2429افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں