اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیاہے جو کہ 31 دسمبر 2020 تک لاگو رہے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکس 91000 روپے ہوگا،پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا
کرایہ بشمول ٹیکس 96000 روپے ہوگا ،جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کا ہوگی۔ ترجمان کے مطابق ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی۔ترجمان کے مطابق مسافروں کو 5 لیٹر زم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کر دی ہے جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگاترجمان کے مطابق تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم 7 دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔ترجمان کے مطابق عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لئے دستیاب ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں