پی ٹی آئی کا نواز شریف اور چوہدری نثار کی بریت کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی ) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل نے کہا ہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار پی ٹی آئی کارکنوں کے قاتل ہیں قبر تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،نواز حکومت کو پی ٹی آئی دھرنے کے معصوم شہداء کا حساب دینا ہو گا، ان شہداء کے صدقے ہی پی ٹی آئی حکومت

میں ہے،ہائی کورٹ میں نواز اور نثار کی برئیت کے خلاف اپیل کریں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت سے 2014 دھرنے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے کارکنان کی شہادت کے کیس سے نواز شریف اور چوہدری نثار کی بریت کے عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر رہنما عامر مغل نے کہا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار بے گناہ اور نہتے پی ٹی آئی کارکنان کے قاتل ہیں۔ قبر تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں لیکن انسداد دہشت گردی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے۔ کارکنان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ آج انہی شہدائ￿ کے بدولت تحریک انصاف اقتدار میں ہے۔ نواز شریف جب اقتدار میں ہو تو پولیس کے ذریعے ماڈل ٹاون اور دھرنے میں قتل عام کرواتے ہیں۔ اور جب اقتدار سے باہر ہوں تو معصوم بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ 2013 الیکشن میں ن لیگی منظم دھاندلی کے خلاف سیدھی فائرنگ کر کے نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ فسطائیت پر یقین رکھتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں