پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی، پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان سے اور پھر ملک سے فارغ کریں گے، ادویات اور آٹا چینی مہنگی کر کے غریب کے پیٹ پر لات ماری گئی

لاہور(آئی این پی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج عمران خان کی رخصت کا نکتہ آغاز ہونگے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان سے اور پھر ملک سے فارغ کریں گے، مہنگائی کے مارے عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں

مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ادویات اور آٹا چینی مہنگی کر کے براہ راست غریب کے پیٹ پر لات ماری گئی، پی ٹی آئی کو لانے والے اور ووٹ دینے والے بری طرح پچھتا رہے ہیں، عوام جھوٹے اور جعلی حکمرانوں کی چھٹی کرانے کیلئے پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں