اسلام آباد (پی این آئی)بجلی، گیس سستی کرنے کا وعدہ کر کے جو مہنگا کرے وہ منافق اعظم ہے، 1 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے جو 2 کروڑ نوکریاں چھین لے وہ منافق ہے، احسن اقبال کی حکومت پر شدید تنقید، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ اپوزیشن کو منافق قرار دینے سے پہلے اپنے
گریبان میں جھانکیں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس سستی کرنے کا وعدہ کر کے جو مہنگا کرے وہ منافق اعظم ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ چینی، آٹا، گھی سستا کرنے کا وعدہ کر کے جو مہنگا کرے وہ منافق اعظم ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ 1 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے جو 2 کروڑ نوکریاں چھین لے وہ منافق ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کر کے جو چھت چھین لے وہ منافق ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں