سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، ایک بار پھر فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ خریدنے سے پہلے خبر پڑھ لیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار ایک سو روپے ہوگئی

ہے۔ 10 گرام سونا بھی428 روپے کے اضافےکے بعد 96 ہزار 108روپےکا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 7 ڈالر بڑھ کر 1879ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close