وزیر اعلی عثمان بزدار کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ، حفیظ سنٹر کے207 متاثرہ تاجروں کیلئے 5 ارب روپے ریلیف پیکیج کا اعلان

لاہور( این این آئی)لاہور29 اکتوبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے باعث متاثر ہونے والے تاجروں کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے یہ اعلان لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران تاجر برادری سے خطاب

کرتے ہوئے کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے صنعت کاروں و تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کے لئے 5 ارب روپے کے ریلیف پیکیج دیا جائے گا-میں آج حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے متاثرہ تاجروں کیلئے ریلیف پیکیج کے لئے آیا ہوں- آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی اور میں خود امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا رہا- حفیظ سنٹر میں ہونے والے مالی نقصان پر دلی دکھ ہوا -مشکل گھڑی میں ہم 207 متاثرہ دکانداروں اوردیگر افراد کے ساتھ کھڑے ہیں -پنجاب حکومت متاثرین کے کاروبار کی بحالی کے لئے بینک آف پنجاب کے اشتراک سے انتہائی آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گی اوراس مد میں 5 ارب روپے مختص کئے ہیں – حکومت کی سکیم کے تحت متاثرین اپنی دکان کی مرمت کر کے قابل استعمال بنا سکتے ہیں یا نئی دکان خرید سکتے ہیں -حکومت اس ریلیف پیکیج کے تحت مارک اپ کی سبسڈی کی مد میں تقریبا 1.6 ارب روپے دے گی-انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بزنس کمیونٹی کے ساتھ ہے- انتظامیہ اور بزنس کمیونٹی کے باہمی تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مخصوص کمیٹیوں کو فعال کرنے کے لئے میں نے ہدایات جاری کر دی ہیں-بزنس کمیونٹی اور پولیس کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے کے لئے سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کو فعال بنایا جارہا ہے- اس میں بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائیگاتا کہ تاجر برادری کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے-تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے ہمیشہ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں- میں خود بھی بزنس کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں-کچھ عرصہ قبل لاہور چیمبر آیا تھا اور آپ کے مسائل سنے تھے اور ان میں سے اکثر مسائل حل کئے ہیں اورآج پھر میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ موجود ہوں- پنجاب حکومت صوبے میں 13 سپیشل اکنامک زون بنا رہی ہے جن میں فیصل آباد اور لاہور میں 2 سپیشل اکنامک زون پر کام شروع ہو چکا ہے – بہت جلد بہاولپور اور مظفر گڑھ میں بھی سپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا-حکومت نے 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر دینے کے لئے پنجاب روزگار سکیم کا اجراء کیا ہے اور اس مقصد کے لئے نئے اورجاری کاروبار کے لئے قرضے دیئے جائیں گے- یہ تاریخ کی سب سے بڑی سکیم ہے ،اس سکیم میں مرد ، خواتین کے ساتھ خواجہ سراؤں اور خصوصی افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے – پنجاب حکومت نے کورونا وباء کے دوران بزنس کمیونٹی کو ریلیف دینے کے لئے رواں مالی سال میں56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف کا خصوصی پیکیج دیااور 20 خدمات پر ٹیکسوں کی شرح میں خاطر خواہ کمی کی گئی – اس پیکیج میں 18 ارب روپے کا براہ راست ٹیکس ریلیف بھی شامل ہے – کورونا سے متاثرہ 13 سیکٹرپر سیلز ٹیکس کی شرح 16 سے کم کر صفر کی گئی – سٹمپ ڈیوٹی 5 سے کم کر ایک فیصد کی گئی- حفیظ سنٹر میں آتشزدگی جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں گے – ریسکیو 1122 کو مزید وسائل مہیا کئے جائیں گے -متاثرہ تاجروں کی بحالی پہلی ترجیح ہے – تاجروں کی بحالی کے عمل کو تیز تر کیا جائے گا- انتظامیہ اور ریسکیو1122 نے بہت محنت کی اورمیں انہیں شاباش دیتا ہوں- لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر عرفان اقبال شیخ ، نئے صدر میاں طارق مصباح الرحمن اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں-صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے سب سے پہلے متاثرہ تاجروں کی بحالی کے لئے ریلیف پیکیج پر کام کرنے کی ہدایت کی اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت کی روشنی میں بینک آف پنجاب سے مل کر ریلیف پیکیج تیار کیا-حکومت متاثرہ تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے -تاجر برادری کے لئے پہلے بھی بہت کچھ کیا ہے آئندہ بھی کریں گے -صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں طارق مصباح الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے پوری طرح سپورٹ کیا ہے – مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی پر وزیر اعلی عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر انتظامیہ اور پولیس مکمل تعاون کر رہی ہے – حفیظ سنٹر کے متاث

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں