لاہور (پی این آئی)عمران خان میری محبت اور انتخاب، ٹویٹڑ پر ٹاپ ٹرینڈ کیسے بن گیا؟، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاسی لکی ایرانی سرکس کی ناکامی کی ہیٹ ٹرک ہو گئی۔ غیر متحدہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم”بھان متی کا کنبہ” کی عملی تصویر ہے۔ اختلاف کا عالم یہ ہے کہ
بلاول زرداری نے جلسے سے زیادہ گلگت بلتستان الیکشن کو زیادہ اہمیت دی۔ بلاول زرداری اپنی سیاست کو بیگم صفدر اعوان اور نواز شریف سے دور رکھ کر عقلمندی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ بیگم صفدر اعوان کا “ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ دراصل”مجھے لندن جانے دو” کی دہائی ہے۔ ان کی سیاسی جدوجہد کا مقصد صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔ اپوزیشن چاہے کے ٹو پر چڑھے یا برج خلیفہ پر، این آر او اور کرپشن پر رعایت نہیں ملے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے سے قبل تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم قائدین کا جوش و جذبہ ماند پڑ گیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم جلسے میں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ این آر او ملنے سے انکار پر انہوں نے پی ڈی ایم بنا لی۔ میں دعوی سے کہتا ہوں نواز شریف کی سالگرہ 25 دسمبر کی نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی طرف سے وزیراعظم کیلئے ٹویٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’میری محبت اور انتخاب عمران خان۔ فخر کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا ٹویٹ‘ ٹرینڈ میں تمام پی ڈی ایم رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں