اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چھ چھ بار سزائے موت کے دو ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔جمعرات کو جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت عدالت نے ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کیا گیا،ملزمان شاہ مور اور نور خان پر سوئی ڈیرہ بگٹی میں دو لوگوں
کو قتل کرنے الزام تھا،ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان کو چھ بار سزائے موت سنائی تھی،بلوچستان ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا کو برقرار رکھا۔دور ان سماعت سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ وکیل نے کہاکہ واقعہ کا کوئی بھی چشم دید گواہ نہیں ۔ جسٹس منصور ملک نے کہاکہ بلوچستان میں اتنی تعلیم نہیں ہے وہاں کے لوگوں کا قصور نہیں ،80 فیصد لوگوں کا موسٹ مارٹم نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ وکیل صاحب بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ آپ نے ظلم بھی بہت کیا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 9 تاریخ کا واقعہ ہے اور آپ نے 12 تاریخ کو رپورٹ کیوں کیا؟اس کیس میں ملزمان سے ریکوری بھی نہیں ہوئی۔ وکیل ملزمان سر دار لطیف کھوسہ نے کہاکہ دونوں ملزمان پر 2014میں قتل کرنے کا الزام تھا۔وکیل نے کہاکہ بعد میں چشم دید گواھ اپنے بیان سے مکر گئے،مقتولین کی لاشیں پہاڑوں سے تحصیلدار لایا۔ وکیل نے کہاکہ مقتولین کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ وقوعہ کے دو دن بعد بنایا گیا اور مقدمہ چار دن بعد درج کیا گیا۔ وکیل نے کہاکہ وقوعہ 9 اگست 2014کو پیش آیا، مقدمہ 12اگست کو درج کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں