کیا کوئی اپنے والدین کی قبر پر جاکر ایسے ہلڑ بازی کرتا ہے ؟ آپ لوگوں نے پینٹ کوٹ پہن کر جنرل باجوہ کی توسیع کے لیے ووٹ دئیے، پی ٹی آئی لیڈرنے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا جواز پیش کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر محسن عزیز نے کہاہے کہ کیا کوئی اپنے والدین کی قبر پر جاکر ایسے ہلڑ بازی کرتا ہے ،اگر کسی پر ہاتھ ڈالا گیا ہے تو اس کا ساتھ نہ دیں ،آپ لوگوں نے پینٹ کوٹ پہن کر جنرل باجوہ کی توسیع کے لیے ووٹ دئیے۔ پیر کو پی ٹی آئی سینیٹر محسن عزیز

نے کہاکہ کیا کوئی اپنے والدین کی قبر پر جاکر ایسے ہلڑ بازی کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی پر ہاتھ ڈالا گیا ہے تو اس کا ساتھ نہ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ جو شخص ڈرائیونگ کررہا تھا اس نے نمبر بنانے کے لیے نعرے لگانے شروع کردئیے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ لوگوں نے پینٹ کوٹ پہن کر جنرل باجوہ کی توسیع کیلئے ووٹ دئیے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھتو نے نوازشریف کو ضیاء الحق کا بیٹا قرار دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close