نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت، وزیراعظم نے اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(آئی ا ین پی)ریاستی اداروں کو خلاف بیان بازی پر وزیراعظم عمران خان نے اب اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوازشریف کو واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ پیر کووزیراعظم کی زیر صدارت ملکی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی تازہ

سیاسی صورتحال پر مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔وفاقی حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کافیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے ریاست مخالف بیانیے پر بھی مشاورت کی گئی اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کوکسی قسم کی رعایت اب نہیں ملے گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیس کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی عملدراری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اپوزیشن کے اداروں کیخلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close