خواجہ آصف نے کہا، سو سنار کی ایک لوہار، لوہار کس کو کہہ دیا؟ ن لیگی پریشان ہو گئے

لاہور(پی این آئی)خواجہ آصف نے کہا، سو سنار کی ایک لوہار، لوہار کس کو کہہ دیا؟ ن لیگی پریشان ہو گئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اڑھائی سال میں عمران خان نیا پاکستان نہیں بنا سکا،نواز شریف نے ایک تقریر میں “نیاعمران خان”بنا دیا۔ اسے کہتے ہیں سوسنارکی اورایک لوہار کی۔ٹوئٹر پر اپنے

پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی تم جتنے منہ پہ ہاتھ پھیرو عوام تم کو فل “ٹکرنے” کے موڈ میں آگئی ہے اور تمہارے آس پاس پرندے بھی اڑنے کے لیے پر تول چکے ہیں۔ تمہارے ساتھ ہے کون آس پاس تو دیکھو۔ ان “وفا شعار” لوگوں نے تو کبھی عدت کے دن بھی نہیں پورے کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 دن کے ٹیسٹ میچ میں اڑھائی دن گزرگئے، باؤلر کو وکٹ نہیں ملی۔ مہنگائی، کرپشن، لا قانونیت، نا اہلی کے چوکے چھکے ہر بال پہ لگ رہے ہیں۔ باؤلرگراؤنڈ سے نہیں اسٹیڈیم سے نکالنے کا وقت آگیا ہے. اتنی مہنگی باؤلنگ 72 سال میں نہیں دیکھی، “سلیکٹراں کولوں پتہ کرو باؤلر کتھوں آیا وے”۔ (سلیکٹرز سے پتہ کرو باؤلر کہاں سے آیا ہے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close