پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسکول سیل بچوں کو کندھوں پر بستے رکھ کر ایک گھنٹہ دھوپ میں کھڑا رکھنے کی سزا

پشاور (پی این آئی) کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر پشاور میں ایک نجی اسکول کو سیل کرکے بچوں کو ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا رکھنے کی سزا بھی دی گئی۔پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے ایک نجی اسکول کو کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے سیل کیا ، بچوں کے

کندھوں پران کے بستے رکھ کر ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا بھی رکھا گیا۔بچوں کو سزا کے طور پر دھوپ میں کھڑا رکھنے پر اسکول ٹیچر اور اسسٹنٹ کمشنر کے مابین تکرار بھی ہوئی۔ اسکول ٹیچر نے کہاکہ بچوں کو دھوپ میں کھڑا کرنا غیر انسانی رویہ ہے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صرف اسکول کو سیل کیا گیا ہے کسی بچے کو سزا نہیں دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں