نواز شریف نے عمران خان کو یہودی کہا جبکہ بینظیر بھٹو سے متعلق کیا الفاظ کہے تھے ؟ شہباز گل کا حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ غداری، مسلمانی کے سرٹیفیکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیئے تھے، بینظیر کو اسٹیٹ رسک اور عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا۔قومی اخبار جنگ کی

رپورٹ کے مطابق معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ آ کر پی پی حکومت اور قومی سلامتی پر حملہ کیا، پی ٹی آئی پر بھارت اور یہودیوں سے فنڈ لینے کا فارن فنڈنگ کیس، یہ کیا تھا؟ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ سب کون کرتا رہا؟ یہ بھیانک چہرا کس کا ہے؟ یہ ہے وہ نواز شریف ذہنیت جس نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے دوسروں پر غداری کے الزامات لگائے اور دوسری طرف بغیر ویزا جندال سے خفیہ ملاقاتیں کیں۔شہباز گل کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیری لیڈر شپ کی بجائے جندال کے گھر جانا، نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات کرنا، تو پھر آپ کیا ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں