پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیلئے بینظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کے ہمدرد کو اپنا لیڈر قبول کرنا مشکل ہے، مسلم لیگ ن پیادے بچائے شاہ اور وزیر کا کھیل ابھی دور ہے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف بغاوت کی ایف آئی آر پر وزیراعظم نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ پیر کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بغاوت کے مقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، یہ

نواز شریف کے دور کی باتیں ہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے سیاست کی شطرنج پر ابھی ہماری چال باقی ہے۔انہوں نے لکھا کہ مسلم لیگ ن پیادے بچائے شاہ اور وزیر کا کھیل ابھی دور ہے، ابھی کھیل شروع ہوا ہے جلدی کیا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ میاں نواز شریف سے متعلق درج کی گئی ایف آئی آر وزیر اعظم کو کوئی علم نہیں تھا جب میں ان کے علم میں لایا کہ اس طرح ایک ایف آئی آر ہوئی ہے جس میں نواز شریف اور دیگر لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے انھوں نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا، ہو سکتا ہے کسی نے کاروائی ڈالنے کیلئے ایسا کیا ہو دیکھتے ہیں۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیلئے بینظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کے ہمدرد کو اپنا لیڈر قبول کرنا مشکل ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کا فیصلہ ذولفقار بھٹو اور بینظیر کے نظریات سے متصادم ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو قیادت پر دباؤ بڑھانا چاہئے کہ اس اتحاد سے باہر نکلیں جو دراصل انتشارکاایجنڈا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close