عمران خان کے ساتھ میچ براہ راست ہو گیا، اپوزیشن نے فضل الرحمان کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا سربراہ مقرر کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) حزب اختلاف کی 11جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کو سربراہ مقرر کردیا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ورچوئل اجلاس ہفتے کے روز منعقد ہوا جس میں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، احسن اقبال، نواب اختر مینگل، شاہ

اویس نورانی، امیرحیدر خان ہوتی اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں پی ڈی ایم کے تنظیمی ڈھانچے کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں