خبردار، ہوشیار، کورونا کیسز میں اضافہ، اسمارٹ لاک ڈاون کی تجویزحکمت عملی کی تیاری شروع کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر کے اجلاس میں کراچی میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز سے آگاہ کیا گیا۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں پورے ملک سے تشخیص ہونے والے 747 کیسز میں سے 365 کا تعلق کراچی سے ہے۔ اس صورت حال میں وزیر اعظم کے معاون

خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے متاثرین کی فوری تشخیص، رسائی اور صحت سے متعلق ضابطوں کا اطلاق یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون کی ضرورت پر زور دیا۔سیکریٹری صحت سندھ نے این سی او سی کو بتایا کہ انتظامیہ مرض کے پھیلاو کی صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔ وائرس کے پھیلاو کو دیکھتے ہوئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کے پیش نظر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان کے نفاذ کے لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں کورونا کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد اور خاص طور پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون (ایم ایس ایل ڈی)کے نفاذ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں