ہم نہ گھبرانے والے ہیں اور نہ ڈرنے والے ہیں ، پہلے بھی سرخرو ہوئے، دوبارہ بھی سروخروہوں گے، شہباز شریف کی گرفتاری پر سلمان شہباز کا بیان

لندن (پی این آئی)ہم نہ گھبرانے والے ہیں اور نہ ڈرنے والے ہیں ، پہلے بھی سرخرو ہوئے، دوبارہ بھی سروخروہوں گے، شہباز شریف کی گرفتاری پر سلمان شہباز کا بیان، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کے صاحبزادے سلمان شہباز کا بیان بھی سامنے آگیا۔ تفصیلات کے

مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نہ گھبرانے والے ہیں اور نہ ڈرنے والے ہیں ، پہلے بھی سرخرو ہوئے ، دوبارہ بھی عوام کی عدالت میں سروخروہوں گے ، شہباز شریف نے گرفتاری سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، جوکہ ثابت ہوچکا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران خان ایک سلیکٹیڈ وزیراعظم ہیں جو بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں،اور جو انہوں نے وعدے کیے تھے، قوم کے ساتھ جھوٹ بولے تھے کہ وہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،پچاس لاکھ گھر بنائیں گے، دودھ اور شہر کی نہریں بہائیں گے، اس سب سے ناکامیوں کے بعد وہ ملک و قوم کی توجہ ہٹانے کے لیے ان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، لیکن ہم پہلے بھی عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے، ہم نہ گھبرانے والے ہیں اور نہ ڈرنے والے ہیں، دوبارہ بھی عوام کی عدالت میں سروخروہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں