کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن سونا کتنا سستا ہو گیا؟ تفصیلی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں مہنگا لیکن پاکستان میں سونا سستا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1866 ڈالر کا ہوگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں

کمی آئی ہے۔ پاکستان میں سونا 100 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 11 ہزار 300 روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 422 روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close