گلگت انتخابات میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا کیا کام ہے؟ ن لیگ اور جے یو آئی نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق تجاویز کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق ان کی جماعت گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔مسلم لیگ ن کے بعد جے یو آئی ف نے بھی گلگت بلتستان انتخابات میں تجاویز کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان میں انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔خیال رہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماؤں سے تجاویز کے لیے 28 ستمبر کو اجلاس طلب کر رکھا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں