اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، ملکی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید
باجوہ کی ہونے والی اس ملاقات میں ملکی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔خیال رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارلیمانی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی جس میں پاکستان کی تقریباً تمام اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رہنما موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں