لاہور پولیس کو کالی بھیڑوں سے پاک کرنے کےلیے جدوجہد کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور (پی این آئی)لاہور پولیس کو کالی بھیڑوں سے پاک کرنے کےلیےجدوجہد کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان،پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ لاہور پولیس میں جتنی کالی بھیڑیں ہیں ان کےخلاف جدوجہد کر رہے ہیں،وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پنجاب

اور لاہور پولیس کوجرائم سے پاک کیا جائے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس معاملےپر ایک پیکج پر ہونا چاہئے،صوبوں اور وفاق میں مختلف قسم کی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ رکھا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک سال میں پروفیشنل افسران سی پی اوز اور ڈی پی اوز لگائے گئے،تاہم ایس ایچ اوز کی سطح پر بھی اب تبدیلی کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں