وزراء اور پڑھے لکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھنا سمجھ سےبالاتر ہے، فواد چوہدری نے ایک نئی بحث چھیڑ دی

اسلام اآباد(پی این آئی)وزراء اور پڑھے لکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھنا سمجھ سےبالاتر ہے،فواد چوہدری نے ایک نئی بحث چھیڑ دی، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزراء اور پڑھے لکھے طبقات کا سرعام پھانسی کا مطالبہ کرنا ہمارے

معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زندہ جلا دیں، سرعام پھانسی دے دیں، جسمانی اعضا کاٹ دیں، عوام کی جانب سے ایسا ردعمل آنا تو سمجھ آتا ہے لیکن ہمارے وزراء اور پڑھے لکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے، جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر عوام سمیت حکومتی وزرا میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور متعدد حکومتی شخصیات نے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں