وفاقی حکومت کا دینی مدارس کے لیے 9 کروڑ 62 لاکھ روپے ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام اآباد(پی این آئی)وفاقی حکومت کا دینی مدارس کے لیے 9 کروڑ 62 لاکھ روپے ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ،وفاقی حکومت نے دینی مدارس کے لیے 9 کروڑ 62 لاکھ روپے ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم و تربیت نےگرانٹ جاری کرنے کی سمری تیار کرلی ہے، یہ

گرانٹ مدارس میں بنیادی سہولیات اور نصاب کی تبدیلی کے اقدامات پر استعمال ہوگی۔ حکومت نے معذور افراد کی اسکیم کے تحت کاروں کی کسٹمز ڈیوٹی فری امپورٹ کی نئی ترمیمی پالیسی بھی تیار کی ہے، پالیسی میں معذور افراد کو سفری سہولت دینے کے حوالے سے تجاویز شامل ہیں۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موبائل نیٹ ورکس رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹیحی برائے 23-2020 بھی تیار کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں سمریوں کو منظوری کے لیے 16ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں