میرےدوست کے پاس ایک ڈوڈو نامی بولنے والا طوطا ہوتا تھا،وہ بہت جھوٹ بولتا تھا‘۔ مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر ڈاکٹر شہباز گل کا دلچسپ ردعمل

اسلام اآباد(پی این آئی)میرےدوست کے پاس ایک ڈوڈو نامی بولنے والا طوطا ہوتا تھا،وہ بہت جھوٹ بولتا تھا‘۔مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر ڈاکٹر شہباز گل کا دلچسپ ردعمل۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ کی ترجمان مریم اونگزیب کو ڈوڈو طوطے سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا۔مسلم

لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر ڈاکٹر شہباز گل نے دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میرےدوست کے پاس ایک ڈوڈو نامی بولنے والا طوطا ہوتا تھا،وہ بہت جھوٹ بولتا تھا‘۔انہوں نے لکھا کہ ’ مجھے لگاتا تھا کہ وہ طوطا سب سے زیادہ جھوٹا ہے، آپ (مریم اورنگزیب) کو دیکھا تو ڈوڈو کو بھول گیا کیونکہ آپ تو رکھ رکھ کرجھوٹ بولتی ہیں۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ حمزہ شہباز کو کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’حمزہ شہباز نے مشرف دور میں نیب کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب وہ گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا بھی انتہائی جرات مندی و ثابت قدمی سے سامنا کررہا ہے‘۔شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب حمزہ کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں‘۔اس ٹویٹ پر معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے جواب دیا کہ ’چاچو آپ کے صاحبزادے کسی سیاسی جرم میں نہیں بلکہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور من پسند افراد کو سرکاری ٹھیکے دے کر کمیشن کمانے کے جرم میں بند ہیں‘۔شہزاد اکبر نے لکھا کہ ’ہائی کورٹ سے اُن کی ضمانت مسترد ہو چکی ہے،کیا آپ چاہتے ہیں آپ کے بھائی کی طرح اسے بھی لندن بھیج دیں؟۔‘اس ٹویٹ کے جواب میں مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سے سوائے گھٹیا پن کے اور امید بھی کیا کی جا سکتی ہے۔‘ جس پر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے جوابی ٹویٹ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close