اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے کہاہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کیا جائے کیونکہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں بارش سے متاثرہ افراد کی خدمت میں مشغول ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت
منتخب عوامی نمائندوں کی موجودگی کی سب سے زیادہ ضرورت متاثرینِ برسات کے درمیان ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اجلاس مؤخر کرنے کے سلسلے میں اسپیکر اسمبلی کو بھی استدعا کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ طوفانی برسات کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں تشویش ناک صورت حال ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی مجموعی قومی مفاد میں ہونے والی کسی بھی قانون سازی کی مخالف نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ صورت حال میں حکومت اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کا مقصد متاثرین برسات کی داد رسی ہونا چاہئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں