اسلام آباد (پی این آئی )ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکوک شخصیت کے بارے میں کافی تجسس ہے اور مجھے یہ بات کھٹک رہی ہے کہ وزیراعظم کے پاس ایسی شخصیات ہیں جنہیں انہوں نے مجبوراً رکھا ہوا ہے ،کس کے کہنے پر رکھا ہے کیوں رکھا ہے اگر عمران خان صاحب اسے پسند نہیں کرتے تو پھر سیکورٹی رسک ہے ۔ یہ وہ باتیں ہیں
جو ہوا میں نہیں بلکہ ان کے آفس میں ہوئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے پرائم منسٹر آفس میں آئی ایس آئی ، آئی بی اور باقی سیکورٹی نافذ کرنے والے باقی اداروں کے لوگ موجود رہتے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر وزیراعظم کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کو اپنے پاس سے دور ہٹائیں جن پر انہیں ذرا بھی شک ہو ، اور اپنی سیکورٹی بڑھائیں کیونکہ یہ وہ سارے وہ لوگ ہیں جو پی ٹی آئی کے نہیں ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں