چینی صدر کا دورہ پاکستان اچانک ملتوی ، وجہ کیا بنی؟ چینی سفیر نے وضاحت کردی

اسلام آباد(پی این آئی) چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ،چینی صدر نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا،دورے کے حوالے نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ

جنگ نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے ،اُنہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا جسے کووڈ 19 کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔چینی سفیر یا جنگ نے بتایا کہ دونوں حکومتیں صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ پر کام کر رہی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی،دورے کے حوالے نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے ،دونوں حکومتیں پاک چین اقتصادی راہداری کو درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہ ہیں،پاکستان اور چین دونوں مل کر ان خطرات کو شکست دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دشمنوں کو ان کے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دونوں اطراف سے کووڈ 19 کے چینلجز کے باوجود سی پیک پراجیکٹ جاری ہے۔چینی سفیر نےکہاکہ دونوں ممالک کی جانب سےچینجلزسےنمٹنےکےلیےاقدامات قابل ستائش ہیں،سی پیک کےحوالےسےہم پراعتماد ہیں، منفی عناصر ہمیں سی پیک کے حوالے سے تعاون سے نہیں روک سکتے،اس منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کی عوام کی ترقی کے حوالےسےہے، چینی بزنس کمیونٹی پاکستان کیساتھ مل کر زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں