گند صاف ہو نے لگا،پی ٹی اے نے پانچ ڈیٹنگ اورلائیو سٹریمنگ ایپلی کیشنزبلاک کر دیں ، کون کون فارغ ہو گیا جانیئے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے پانچ ڈیٹنگ / لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشنزجن میں ٹنڈر(Tinder)، ٹیگڈ (Tagged)، اسکاٹ (Skout)، گرینڈر (Grindr) اور سے ہائے(SayHi) شامل ہیں بلاک کر دی ہیں۔ مذکورہ ایپلی کیشنز کے ذریعہ غیر اخلاقی / غیر مہذب منفی اثرات

کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ٹی اے نے مذکورہ پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنے اور براہ راست جاری مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرنے کے لئے نوٹس جاری کئے چونکہ پلیٹ فارمز نے مقررہ وقت کے اندر نوٹسوں کا جواب نہیں دیا لہذا اتھارٹی نے مذکورہ ایپلیکیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے تاہم کمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے مناسب لائحہ عمل کے تحت غیر اخلاقی /غیر مہذب مواد کو مقامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے ماڈریٹ کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے پر پی ٹی اے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں