قوم کو گمراہ کرنے پر نوبل انعام ہوتا تو پاکستان کی کون سی سیاسی جماعت جیت جاتی ؟ بڑی پارٹی کے لیڈر نے اعلان کر دیا

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات سندھ سیدناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ اگر قوم کو گمراہ کرنے پر نوبل انعام ہوتا تو پی ٹی آئی حکومت جیت جاتی۔وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹرشبلی فراز کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹراپنے پیغام میں وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ

شبلی فراز صاحب،10 ارب ڈالر کو چھوڑیں، صرف کراچی کے وہ162 ارب روپے دے دیں جن کا آپ کے وزیر اعظم نے کئی بار وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے وہ 172 ارب روپے بھی دیں جو این ایف سی میں ہمارا حصہ بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر قوم کو گمراہ کرنے پر نوبل انعام ہوتا تو پی ٹی آئی حکومت جیت جاتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں