نواز شریف واپس نہ آئے تو شہبازشریف نااہل ہونے کی تیاری کر لیں، بڑے پی ٹی آئی لیڈر نے دھمکی دے

لاہور(آئی این پی ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کل اپوزیشن نے سینیٹ میں ملکی بقا،مستقبل کے ساتھ کھلواڑ

کیا،اپوزیشن نے سینیٹ میں پاکستان کے لیے منفی کردارادا کیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد منی لانڈرنگ سب سے بڑا جرم تسلیم کیا جاتا ہے،بین الاقوامی ادارے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے قوانین کو سراہا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ بل اپنی لوٹ مارکو تحفظ دینے کے لیے پاس نہ ہونے دیا گیا،ماضی میں آل شریف اور آل زرداری ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر بھیجتے رہے، ایان علی جیسیلوگ 2 پارٹیوں کے لیے منی لانڈنرنگ کرتے پکڑے گئے۔ نیوز کانفرس کے دوران فیاض الحق چوہان کا کہنا تھا کہ شریف،زرداری خاندان کی لوٹ مارکی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں آیا،ہم گرے لسٹ سے نکالنے کی جدوجہد کے قریب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کے 2010 کے قانون کو مزید مضبوط کیا جائے،گرے سے نکلنے کے لیے مطالبات میں سے ایک مطالبہ قانون میں ترمیم ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کی واپسی پر جھوٹ بول کرڈبلیو ٹرنلیا،شہبازشریف نے عدالت، پارلیمنٹ،نیب میں جعلی دستاویز پیش کیے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف واپس نہ آئے تو شہبازشریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں،شہبازشریف نے نوازشریف کی واپسی کے لیے گواہی دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف حکومت نہیں یہ نیب ،احتساب عدالت ہائی کورٹ کے مجرم ہیں،اب تو نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف کے بھی مجرم ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں