کراچی کے حوالے سے وفاقی حکومت کا ممکنہ اقدام، نواز شریف نے سارا وزن بلاول کے پلڑے میں دال دیا، ٹیلی فون پر لمبی گفتگو ہو گئی

لندن(پی این آئی)کراچی کے حوالے سے وفاقی حکومت کا ممکنہ اقدام، نواز شریف نے سارا وزن بلاول کے پلڑے میں دال دیا، ٹیلی فون پر لمبی گفتگو ہو گئی۔میاں محمد نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے مل جل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

نواز شریف نے دوران گفتگو سابق صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف ہونے والے کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرینگے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو اے پی سی کے تمام فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں